اسرائیلی کمپنی نے واٹس ایپ ہیکنگ سسٹم متعارف کرا دیا، حیرت انگیز انکشاف نے سائبر کرائم کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔تفصیلات کے مطابق یوں تو سائبر ورلڈ پر روز بروز حملوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن ایک ایسا حملہ جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک تہلکہ مچا دیا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے اور محفوظ سمجھی جانے والی سوشل میڈیا ایپ، واٹس ایپ بھی غیرمحفوظ ثابت ہوئی۔ سوشل میڈیا ایکسپرٹ اور سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان نے انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ کی ایک مس کال آپ کا سارا ڈیٹا اور تصاویر ہیک کرسکتی ہے۔ اسرائیلی کمپنی کی جانب سے اس ہیک کی مدد سے پاکستان کی کچھ اہم شخصیات کا بھی ڈیٹا چوری کیا گیاہے ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024