فرانسیسی فضائی کمپنی ایئر فرانس کے ایل ایم نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین طیارے ایران میں حادثے کے بعد کمپنی نے احتیاطی تداربیر کے تحت ایران اور عراق کی فضائی حدود کا استعمال روک دیا ہے۔اس سے قبل آسٹریلیائی کانٹاس اور سنگاپور ایئرلائنز نے عراقی اور ایرانی فضائی حدود سے اپنی پروازوں کو سفر کرنے سے روک دیا تھا۔ امارات ایئر لائنز نے بدھ 8 جنوری کو دبئی سے بغداد دوطرفہ پروازیں منسوخ کردی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی اور یوکرائن ایئر لائنز کی تمام فضائی کمپنیوں کی پروازیں عراق اور ایران کی فضائی حدود استعمال نہیں کر رہیں۔خیال رہے کہ 8 جنوری کو ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے۔ اسی روز بغداد میں یوکرین کا ایک مسافر جہاز گرکرتباہ ہوگیا تھا جس میں عملے سمیت 176 افراد سوار تھے جو تمام لقمہ اجل بن گئے تھے۔ ایران نے تسلیم کیا ہے کہ طیارے کا حادثہ غلطی سے چلائے گئے میزائل لگنے سے پیش آیا۔ اس واقعے کے بعد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے ایران کی فضائی حدود کے استعمال میں احتیاط برتنا شروع کیا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024