شوکت یوسفزئی نے عوام کو ایک بار پر فائن آٹا نہ کھانے کا مشورہ دےدیا

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے عوام کو ایک بار پر فائن آٹا نہ کھانے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فائن آٹے سے کینسر کے خدشات ہیں، سرخ آٹے سے پیٹ کی بیماریاں نہیں لگتیں۔ انہوں نے کہا کہ نانبائی پنجاب کے فائن آٹے پر زور دے رہے ہیں، پنجاب کا فائن آٹا ہی کیوں ؟ اس منطق کی سمجھ نہیں آرہی، خیبرپختوتخوا کا فائن آٹا سبسڈائز ریٹ پر دے رہے ہیں، پنجاب کا فائن آٹا مہنگا ہے وہ ہم سستا نہیں کرسکتے۔