چینی شہر ووہان میں حکام نے ممکنہ طور پر نئے کورونا وائرس سے ہونے والے نمونیا کے باعث دوسری موت واقع ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہکورونا وائرس سے ہونے والی حالیہ ہلاکت 69 سالہ مرد کی ہے۔ وہ وسطی چین میں ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان کے ایک ہسپتال میں بدھ کو انتقال کر گئے۔کورونا وائرس کی نئی قِسم کی ووہان میں پہلی بار نشاندہی کی گئی تھی۔ باور کیا جاتا ہے کہ نمونیہ، وائرس کی اس نئی قِسم کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق گذشتہ روز تک کورونا وائرس سے 41 افراد متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں 2 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے، 5 افراد کی حالت نازک ہے، جبکہ 12 افراد صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے رخصت ہو چکے ہیں۔ چین میں نئے قمری سال کی تعطیلات ا?ئندہ ہفتے جمعے کے روز شروع ہو رہی ہیں، جو 7 دن جاری رہیں گی۔ توقع ہے کہ حکام،بیماری کے ممکنہ پھیلاو کا جائزہ لینے کے لیے اندرون ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک آنے جانے والوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024