افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی صوبہ سوم میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے سے کم از کم5 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ فوج کی گشتی گاڑی اربندا شہر میں سڑک کنارے دھماکے کی زد میں آ گئی ، جس سے کم از کم 5 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ برکینا فاسو کے شمالی علاقے میں مسلسل ہو رہے دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے سکیورٹی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ 2015 سے اب تک برکینا فاسو میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں مسلح افواج کے دو سو جوانوں سمیت 700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور جنوبی افریقی ملک میں دیگر ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024