فرانس کے صدر امانوئل میکرون کو پیرس کے ’بوفیس ڈونارڈ تھیٹر ‘ سے اس وقت سکیورٹی فورسز نے بحفاظت باہر نکالا جب مظاہرین بلڈنگ میں جبراً گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔فرانس کی میڈیا رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مسٹر میکرون تھیٹر میں اپنی اہلیہ برجیٹ کے ساتھ یہاں آئے تھے اور اسی دوران مظاہرین تھیٹر کے پاس جمع ہو گئے۔ مظاہرین نے عمارت کے اندر گھسنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز نے انہیں اندر جانے سے روکتے ہوئے صدر میکرون کے لئے سیکورٹی گھیرا بنایا اور انہیں دوسری طرف سے بحفاظت باہر نکال لیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024