مصرمیں غیر مناسب طریقے سے رکھے گئے نایاب پرندوں اور جانوروں کو بچا لیا گیا۔مصری وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اجا شہر میں بغیر لائسنس کے جانوروں کی افزائش کا ایک فارم کھلا ہوا تھا۔ جہاں 65 نایاب پرندے اور جانور نامناسب طریقے سے جمع کیے گئے تھے۔الشرق الاوسط کے مطابق وزارت داخلہ کے متعلقہ حکام نے فارم پر چھاپہ مارااور وہاں ایسے 65 جانور اور پرندے موجود تھے جن کی نسل نایاب ہو چکی ہے، فارم میں 25حنوط شدہ جانور، پرندے اور کثیر تعداد میں رینگنے والے جانور بھی موجود تھے۔مصر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں۔ ستمبر 2018ءکے دوران شمالی قاہرہ کے القلیوبیہ سکیورٹی افسران نے ایک فارم سے 5 شیر ضبط کیے تھے۔ پولیس نے کارروائی مقامی باشندوں کی شکایت پر کی تھی۔فارم کے اطراف آباد لوگوں نے شکویت کی تھی کہ شیروں کے دھاڑنے کی آواز سے وہ پریشان ہیں اور خوفزدہ ہوجاتے ہیں جبکہ فارم سے مسلسل بدبو بھی آ رہی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024