اسداللہ بھٹو،محمد حسین محنتی ،کاشف شیخ کی سید نظام الدین شاہ سے تعزیت
کراچی(نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر اسمبلی محمد حسین محنتی ،جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات وزیر علی جمالی نے نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صوبائی صدر سید نظام الدین شاہ کے بھائی کیپٹن (ر) عبدالغفار شاہ کی وفات پر گھرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔