مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایکشن کارروائیوں کی ضرورت ہے۔ اسلم فاروقی
کراچی(سٹی نیوز) محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی کی زیر صدارت مرکز فاروقیہ پر مسئلہ کشمیر اور حکومتی کار کر دگی کے حوالے سے ایم کیو ایس سی کی سینٹرل اگزیکٹیو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ پر بھرپور ایکشن کارروائیاں کرنے کی ضرورت پر پر زور انداز میں زور دیا جائے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس میں کشمیر کو ایک بار پھر متنازع تسلیم کیا جانا رسمی کارروائی کے سوا کچھ نہیں ہے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان نے بوٹ کا تماشا بنا نے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی غیر اخلاقی حرکت کے خلاف فوری سخت ترین کارروائی نہیں کی تو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کریں گے اجلاس میں نعیم احمد خان، اسلم غوری، سلیم چندریگر، دلشاد علی انصاری ، نوید ستار ود یگر موجود تھے ۔