علامہ شاہ عبد الحق قادری سے سُسر کے انتقال پرجما عت اہلسنّت کا اظہار تعزیت
کراچی (نیوز رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری کے سُسر کا رضائے الہٰی سے انتقال ہو گیا وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ فیڈرل بی ایریا فیضان اولیاء مسجد سے متصل گرائونڈ میں علامہ شاہ عبد الحق نے پڑھائی ،جنازہ میں علامہ نصیر قادری،محمد مناف الانہ،احمد رضا طیب،محمد جاوید قادری،معین الدین صدیقی،یحییٰ عطاری ،شاہ منیر قادری، اویس رضا ، خاندان کے افراد اور محبین نے کثیر تعداد میں شریک تھے ۔ نیزمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے سوئم و قرآن خوانی اتوار بعد نماز ظہر فیضان اولیاء مسجدبلاک 7 نزد پوسٹ آفس ایف بی ایریا میں اہتما م کیا گیا ہے۔