نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کئے جائیں‘ شرف الزماں
کراچی( نیوز رپورٹر)پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن (پسما) کے چیئر مین شرف الزماں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر تعلیم کو عام کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹارہا ہے جبکہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے اور انہیں مراعات دینے کے بجائے ان کے لئے نئے نئے مسائل پیدا کر رہی ہے شرف الزماں نے کہا کہ سندھ میں اسٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ سال میں ایک مرتبہ ہوتی تھی جبکہ گزشتہ سال ایک کے بجائے تین میٹنگیں ہوئیں جس میں سابق وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا تھا کہ ہر تین ماہ بعد اسٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ بلائی جائے گی مگر نیا وزیر تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے اب تک اسٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ نہیں بلائی جا سکی انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ میںچونکہ کوئی وزہر تعلیم ہی موجود نہیں اوروزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے پاس دیگر وزارتوں کی طرح تعلیم کا قلمدان بھی موجود ہے چونکہ سابقہ وزیر تعلیم سردار علی شاہ جن کو وزارت تعلیم کا نہ تو کوئی تجربہ تھا اور نہ ہی کوئی سمجھ انہوں نے بغیر نجی تعلیمی اداروں کی مشاورت کے نئے تعلیمی سال کو اپریل کے بجائے جولائی میں شروع کرنے کا اعلان کردیاجس پر نجی تعلیمی اداروں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا چونکہ نجی تعلیمی اداروں میں جنوری میں تعلیمی سلیبس مکمل کرا کے فروری میں ریویجن کرواکر مارچ میں امتحانات لئے جاتے ہیںشرف الزماںنے کہاکہ سابق وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے رواں تعلیمی سیشن میں اچانک تبدیلی کردی تھی جس سے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔