ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں جلد اور تیزی سے بلڈ پریشر کا شکار ہوتی ہیں۔
حال ہی میں غیرملکی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ مردوں کی نسبت عورتوں میں بلڈپریشرکا مرض کم عمری میں شروع ہوجاتا ہے ۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زندگی کے تیسرے عشرے کے آغاز میں ہی خواتین میں بلڈ پریشر میں اضافہ ہونا شروع ہوجاتا اور یہ عمر بھرمردوں میں بلڈ پریشر سے زیادہ بڑھتاہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ خواتین کی خون کی شریانیں مردوں کے مقابلے میں جلدی بوڑھی ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کی وجہ سے زندگی میں مختلف قسم کی دل کے بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تحقیق کے مطابق مردوں اور خواتین میں مختلف قسم کی دل کی بیماریاں پائی جاتی ہیں۔مردوں کو دل کی بیماری کی وجہ سے ہارٹ ٹیک کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں جس کے باعث ان کو سینے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے جبکہ خواتین میں دل کو خون فراہم کرنے والی شریانیں بند ہونے کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38