نجی بینک ملازمین کی پنشن فریز کرنے کے خلاف بینک اپیل مسترد
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے نجی بینک (الائیڈ بینک ) ملازمین کی پنشن فریز کرنے کے خلاف بینک اپیل مسترد کردی ریٹائرڈہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت کی مناسبت سے پیشن ملنے کے حکم کودرست قرار دے دیاسپریم کورٹ میں نجی بینک (الائیڈ بینک )ملازمین کی پنشن فریز کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی دوران سماعت ملازمین کے وکیل نے کہا پنشن فریز کرنے کے فیصلے کی منظوری نہیں لی گئی جس پر بینک ملازمین نے کہا بینک کے بورڈ آ ف ڈائریکٹرز نے پنشن فریز کرنے کی منظوری دی 2002 میں ملازمین کی پنشن کو فریز کردیا گیا تھا تاہم عدالت نے قرار دیا کہ اس معاملے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ہے اور سپریم کورٹ کو مداخلت کی ضرور ت نہیں جس کے بعد عدالت نے بینک کی اپیل خارج کردی سپریم کورٹ کے فیصلے سے بینک کے چھ ہزار سے زائد ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت عہدے کے تناسب سے پنشن ملے گی۔