مذہب کے نام پرشراب کی فروخت کے کیس میں فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (وقائع نگار ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مذہب کے نام پرشراب کی فروخت کے کیس میں فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ پاکستان یونائٹیڈکرسچین موومنٹ اور سنٹر فار رول آف لا کی درخواست پرسماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل ماجدبھٹی نے کہا کہ عیسائی مذہب میں شراب ممنوع ہے مذہب کے نام پر شراب کی فروخت کی اجازت پرپابندی لگائی جائے ، عیسائیت کے نام پر340 لائسنس ہولڈرزکی لسٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے ، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔