محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی حصوں اورشمالی بلوچستان میں شدیدسردرہے گا۔
تاہم شمال مشرقی پنجاب اورکشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھندچھائی رہے گی۔