27 اے ایس پیز، ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے
لاہور (نامہ نگار ) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر شعیب دستگیر نے 27 اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں تعینات ڈی ایس پی منصور ناجی ڈی ایس پی رنگ روڈ پولیس لاہور، اے ایس پی محمد وقاص خان ایس ڈی پی او مری راولپنڈی ، اے ایس پی عمران خان ایس ڈی پی او نیو ٹائون راولپنڈی،ڈی ایس پی ذوالفقار علی ایس ڈی پی او گجر خان راولپنڈی،ڈی ایس پی بابر ممتاز کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپردکردی گئیں، ڈی ایس پی طارق پرویز کو ایس ڈی پی او اٹھارہ ہزاری جھنگ، ڈی ایس پی محمد طاہر کو ایس ڈی پی او سول لائن فیصل آباد، ڈی ایس پی غلام عباس کو ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد، ڈی ایس پی شاہد صدیق کو ایس ڈی پی او سٹی جہلم ، ڈی ایس پی وقار نثار کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن lll راولپنڈی ، امتیاز الرحمٰن کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر قصور ، ڈی ایس پی سید اشفاق حسین کو ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب ، ڈی ایس پی انجم شہزاد کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد، ڈی ایس پی محمد اختر کو ڈی ایس پی لیگل ون خوشاب ، ڈی ایس پی شاہد محمود بٹ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد، ڈی ایس پی محمد عظیم کو ڈی ایس پی Vl ایس پی یو پنجاب لاہور ، ڈی ایس پی محمد مسعود کو ایس ڈی پی او صدر ll کوٹ چھٹہ ڈی جی خان ، ڈی ایس پی محمد وسیم کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد، ڈی ایس پی شاہد اکرام کو ایس ڈی پی او فیروز والہ ، ڈی ایس پی علی اختر کو ایس ڈی پی او ٹبی سٹی لاہور، ڈی ایس پی سپیشل برانچ ٹوبہ ٹیک سنگھ، بابر انورکو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم ، ڈی ایس پی ٹبی سٹی محمد عثمان کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم ، ڈی ایس پی غلام عباس کو ایس ڈی پی او صدر شیخوپورہ ، اے ڈی آئی جی ٹو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ڈی ایس پی اقبال حسین شاہ کو ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل لاہور، محمد یعقوب اعوان کو ڈی ایس پی آرگنائزکرائم صدر لاہور، ڈی ایس پی محمد اشفاق رانا کو ایس ڈی پی او اچھرہ سرکل لاہور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی تاثیر ڈار کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کے سپرد کر دی گئیں۔