نور الحق قادری نے حکومت کی جانب سے حج مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے حکومت کی جانب سے حج سستا نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے اور کہاہے کہ ہماری کرنسی کی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ ہم حج سستا کرسکیں،پیکج میں اضافہ کی وجہ سعودی عرب میں مزید ٹیکس لگنا بھی ہے،بہت جل حج پالیسی تیارکرکے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائیویٹ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن ہوپکے زیر اہتمام تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے تنظیم ہوپ کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا،ہوپ کے نئے مرکزی چیئرمین شاہد رفیق نے حلف اٹھا یا جبکہ سبکدوش چیئرمین عبدالوحید بٹ اور دیگر کو شیلڈز سے نوازاگیا۔اپنے خطاب میںوفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھاکہ کاش کہ ہم سستا حج کرواسکتے، تنظیم ہوپ نے حج کے احسن انداز میں معاملات چلائے ہیں،ہوپ کا کام انتہائی اجر اور ثواب کا کام ہے لیکن انتہائی باریک کام بھی ہے،جب وزیر اعظم نے مجھے وزیر مذہبی امور بنایا تو ان سے اس وزارت سے بچنے کی کوشش کی ،اس وزارت میں انتہائی اہم اور باریک کام ہوتا ہے،میں نے وزیر اعظم کے کہنے پر یہ وزارت قبول کی،حجاج کی خدمت بہت بڑی سعادت ہے،یہ دو دھاری تلوار ہے اگر کوتاہی ہوئی تو اسکی بڑی پکڑ ہے،حج آپریٹرز کے حوالے سے چھوٹی چھوٹی شکایات ہیں،حج منجمنٹ کے طور پر انتہائی مشکل کام ہے،اتنے لوگوں کو اکھٹا رکھنا مشکل کام ہوتا ہے،حج میں دنیا سے مختلف قسم کے لوگ آتے ہیں،سعودی عرب کی حکومت کو حج کے اجتماع کا انتظام کرنے پر داد دیتا ہوں،حج کا اہتمام کروانا حوصلے اور ہمت کا کام ہے،حکومت کی کئی طرح کی مجبوریاں ہوتی ہیں،مجھ پر سیاسی دباو ہے کہ تمام کوٹہ سرکاری کوٹہ میں لے آئیں،انڈونیشا ماڈل کی باتیں کی جاتی ہیں،ہمیں ایک دوسرے کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا ،وزارت مذہبی امور پرائیوٹ حج آرگنائزرز کیساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی،تنقید ہوتی ہے کرتار پور راہداری کھول دی اور حج مہنگا کردیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکہ کی رپورٹ مسترد کر دی ، اسلام زبردستی مذہب تبدیلی کی اجازت نہیں دیتا ،وزیراعظم نے جبری مذہب تبدیلی کے معاملے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنائی ہے انہوں نے حج سستا کرنے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ حج پالیسی جلد تیار کر کے اعلان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہماری کرنسی کی صورتحال ایسی نہیں کہ ہم حج سستا کر سکیں، پیکج میں اضافے کی وجہ سعودی عرب میں مزید ٹیکس لگنا ہیں جمعہ کو وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی زیرصدارت جبری مذہبی تبدیلی سے متعلق قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا،کمیٹی کے قوائد و ضوابط کی منظوری دے دی گئی،کمیٹی کا چھ ماہ میں سفارشات تیار کر کے دونوں ایوانوں میں پیش کرنے کا فیصلہ، کمیٹی صوبوں کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جبری مذہب تبدیلی کے معاملے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنائی ہے جو چھ ماہ میں سفارشات تیار کر کے دونوں ایوانوں میں پیش کرے گی ، انہوں نے کہا کہ ہم پہ تنقید کی جاتی ہے کہ حکومت نے کرتارپور راہداری کھول دی اور حج مہنگا کر دیا ،تنقید کرنے والے حقائق کو نہیں دیکھتے،کرتارپور پر لوگ تانگے پر بھی آ جا سکتے ہیں لیکن حج کرنے کیلئے ایسی کوئی سہولت موجود نہیں ہے ۔،ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی،کمیٹی انتظامیہ سے مل کر جبری مذہب تبدیلی کیسز کی رپورٹ بنائے گی۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم پر تنقید ہوتی ہے کہ کرتارپور راہداری کھول دی اور حج مہنگا کر دیا ہے،تنقید کرنے والے حقائق کو نہیں دیکھتے،کرتارپور پر لوگ تانگے پر بھی آ جا سکتے ہیں لیکن حج کرنے کیلئے ایسی کوئی سہولت موجود نہیں۔