نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے فرانسیسی سفیرکی ملاقات

اسلام آباد /سٹاف رپورٹر/فرانس کے سفیر مارک بارٹے نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔