’’میرے پاس تم ہو‘‘سینمامیں دیکھنے کیلئےایڈوانس بکنگ جاری

ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط دیکھنے کےلیے کراچی کے سینماگھروں میں ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔
ایٹریم سینما کے مالک ندیم مانڈوی والا نے تصدیق کی ہے کہ ڈرامے کی آخری 2 اقساط کراچی کے ایٹریم اور اسلام آباد کے سینٹورس سینما میں 25 جنوری کی شام 8 بجے دکھائی جائیں گی۔انہیں 2 اقساط کو سنے پیکس اور نیوپلیکس سینما میں بھی دکھایا جائے گا، سنے پیکس میں سلور ٹکٹ کی قیمت 450 روپے اور گولڈ ٹکٹ کی قیمت 700 روپے ہوگی۔