صدر پر تنقید کی آڈیولیک ، یوکوائنی وزیراعظم مستعفی
کیف(انٹرنیشنل ڈیسک)یوکرائن کے وزیرِ اعظم اولیکسی ہونچارک نے صدر ولادیمیر زیلینسکی پر تنقید سے متعلق آڈیو لیک ہونے پر استعفیٰ پیش کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیرِ اعظم یوکرائن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے وزیرِ اعظم کا عہدہ صدارتی پروگرام کے نفاذ کے لیے سنبھالا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں صدر یوکرائن کو شفافیت اور شائستگی کے ماڈل کے طور پر دیکھتا ہوں اور احترام میں کسی بھی کمی کے شک سے بچنے اور ان پر اعتماد ظاہر کرنے کے لیے صدر یوکرین کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔واضح رہے کہ یوکرائن کے وزیر اعظم سے متعلق آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ صدر کو معاشیات کی سمجھ بوجھ رکھنے سے متعلق تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔