غزہ میں مختلف اہداف پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری، متعدد عمارتوں کو نقصان
غزہ (صباح نیوز)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے متعدد اہداف پر بم باری کی گئی جس میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم بمباری میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے شمال مغربی غزہ میں السفینہ کے مقام پر متعدد میزائل داغے۔