پارلیمنٹ کی غلام گردشوں میں چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری پر مشاورت
جمعہ کو بھی پارلیمنٹ ہائوس میںچیف الیکشن کمشنراور ارکان کی تقرری پر صلاح مشورے ہوتے رہیں معلوم ہوا ہے حکومت اور اپوزیشن راجہ سکند ر کو چیف الیکشن کمشنر بنانے پر متفق ہو جائیں گی سینیٹ اجلاس میں عجیب واقعہ پیش آیا گوشوارے جمع نہ کرانے سینیٹر جن کی الیکشن کمیشن نے رکنیت معطل کر رکھی ہے سینیٹ اجلاس میں آدھمکے جب سینیٹ قواعد کے تحت الیکشن کمیشن کی طرف سے جس رکن رکنیت معطل کی گئی ہو اسے اجلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جمعہ کو سینیٹ میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کی جانب سے ٹی وی ٹاک شو میں لا ئے گئے بوٹ کے معاملہ کی باز گشت سنی گئی ۔سینیٹر سسی پلیجو کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ جن افراد نے اثاثہ اجات ظاہر کرنے کا آرڈیننس 2019سے فائدہ حاصل کیا ان کی تعداد 124587ہے ، اثاثہ اجات ظاہر کرنے کا آرڈیننس 2019کے لئے ریونیو کا ایسا کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا تھا ، کیو نکہ مقصد صرف معیشت کو دستاویزی بنانا تھا ، اگرچہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے 123921ملین روپے کا رینو وصول ہوا تھا جبکہ اثاثہ اجات ظاہر کرنے کا آرڈیننس 2019 میں 62448ملین روپے ریونیووصول ہوئے ہیں ،80068ٹیکس دہنگان نے گزشتہ سکیم سے فائدہ اٹھایا اور موجودہ سکیم کے دوران 124587ٹیکس دہنگان نے اپنے اثاثے ظاہر کئے۔
ڈائری