حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے:سید عابد جعفری
رائے ونڈ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء سید عابد حسین جعفری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، کسانوں کی سہولت کے لیے کھاد کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے جبکہ غریبوں کے لئے بنائی گئی سکیم بے نظیر انکم سپورٹ کا وظیفہ بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔ امریکہ ایران تصادم پاکستان کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا، افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ،میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، اداروں کی ساکھ مجروح کرنے والوں کے منفی اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصل واڈا کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی لگا دی ہے، اپوزیشن صرف کھوکھلے نعرے لگاتی ہے جبکہ پنجاب حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے مشن پر گامزن ہے۔