مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، شیخ انوارالحق
لاہور(پ ر) سابق ڈپٹی اٹانی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنا ہے۔پاکستان اوربھارت کے مابین کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں کر رہا ہے، نہتے کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، خواتین اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش ہیں ۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔