کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ تیز، سرمایہ کاری میں 21 ارب روپے سے زائد اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 102.67پوائنٹس کے اضافے سے 43167.76پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 50.14فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 21ارب1کروڑ58لاکھ روپے بڑھ گئے البتہ کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت8.02فیصدکم رہا۔کے ایس ای100انڈیکس43016کی نچلی سطح پر آ گیا ۔بعد ازاں 43200 حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیز ی کا رجحان غالب رہااورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس102.67پوائنٹس کے اضافے سے 43167.76پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے179کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ153میں کمی اور25میں استحکام رہا ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 21ارب1کروڑ58لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر80کھرب 85ارب13کروڑ76لاکھ روپے ہوگیا۔