پیشی پر آنیوالا نوجوان مخالفین کی فائرنگ سے قتل
فیروزوالہ(نامہ نگار) مقتول وقار احمد قتل کے مقدمہ میں ضمانت پر تھا گزشتہ روز تاریخ پیشی سے فارغ ہو کر رکشہ پر سوار ہو کر شرقپور جا رہا تھا جب فیض پور انٹر چینج کے قریب پہنچا تو مخالف ساجد ، کامران عرف کامی اور عدیل ودیگر ملزموں موٹر سائیکلزپر سوار ہو کر آئے جنہوں نے رکشہ روک فائرنگ سے وقار احمد کو قتل کر دیا۔فائرنگ کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کر ا دیا گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی اور ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔