انڈر19 ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کو جنوبی افریقہ سے شکست
کمبرلے(آئی این پی)آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے شفیق اللہ غفاری کی تباہ کن بائولنگ کے باعث میزبان جنوبی افریقہ کو شکست دیدی۔افغانستان انڈر19ٹیم نے130رنز کا معمولی ہدف25اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 29اوورز میں129رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔جنوبی افریقہ کے8کھلاڑی ڈبل فیگر اننگز بھی نہ کھیل سکے۔