نوجوان کرکٹرز کا امتحان اب شروع ہو چکا: کوچ انڈر 19 اعجاز احمد
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں شرکت کی غرض سے جنوبی افریقہ میں موجود قومی انڈر 19 اسکواڈنے جمعرات کو پوچیف اسٹروم کے نارتھ ویسٹ یونیورسٹی اسپورٹس ویلج میں تین گھنٹے تک جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی۔17جنوری سے شروع ہونے والیایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ اتوار کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔میگا ایونٹ میں اپنے سفر کے آغاز سے قبل پریٹوریا میں نائیجیریا اور سری لنکا کے خلاف دونوں وارم اپ میچز میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم بدھ کی شام پریٹوریا سے پوچیف اسٹروم پہنچی تھی۔آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ سے قبل قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے کہاکہ پہلے وارم اپ میچ میں نائیجیریا جیسی قدرے کمزور ٹیم سے مقابلہ ہوا، حریف ٹیم کو 109 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد قومی انڈر19 ٹیم کے بلے بازوں کو بھی زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اوپنر حیدر علی کی برق رفتار نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے وارم اپ میچ میں 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اعجاز احمد نے کہا کہ سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ اصل پریکٹس میچ تھا تاہم فہد منیر کی نصف سنچری سمیت محمد حارث اور حیدر علی کی عمدہ بلے بازی کی بدولت قومی انڈر 19 ٹیم نے دوسرے وارم اپ میچ میں بھی باآسانی کامیابی حاصل کی۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہیکہ انڈر 19 ورلڈکپ میں ان کاپہلا ہدف گروپ مرحلے میں ٹاپ کرنا ہے تاکہ ٹیم کوارٹر فائنل بھی پوچیف اسٹروم میں کھیلیکیونکہ گروپ مرحلے کے اختتام پر دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو اپنا کوارٹرفائنل میچ جوہانسبرگ میں کھیلنا ہوگا ، انہیں امید ہیکہ نوجوان کھلاڑی جلد پوچیف اسڑوم کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوجائیں گے۔ہیڈ کوچ نے کہاکہ جنوبی افریقہ پہنچنے کے اگلے روز ہی قومی انڈر 19 ٹیم نیاپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلا، جس کے باعث نوجوان کرکٹرز کی باؤلنگ میں ردھم کی کمی نظر آئی مگر سری لنکا کے خلاف عباس آفریدی ، محمد عامر خان، عامر علی اورطاہر حسین نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ، اس دوران قاسم اکرم اور فہد منیر نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ قومی انڈر 19 اسکواڈ میں نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ پہنچنے سے قبل تمام کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقدہ طویل دورانیئے کے تربیتی کیمپ میں شرکت کی۔ اعجاز احمد نے کہا کہ اب وقت آگیا ہیکہ نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے ایک قدم آگے آئیں۔