ماسٹر ہاکی سیریز ، اومان کی ٹیم کراچی پہنچ گئی ، آج پہلا میچ ہو گا
کراچی(اسپورٹس رپورٹس رپورٹر) اومان کی 22 رکنی قومی ماسٹر ہاکی ٹیم کراچی پہنچ گئی ، ٹیم کا استقبال پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ، کوچ و چیف سلیکٹر اولمپئین اصلاح الدین صدیقی اور پاکستان ہاکی ٹیم کے موجودہ کوچ اولمپئین سید سمیر حسین نے کیا انکے ہمراہ عارف صدیقی ، محمد علی اور دیگر بھی موجود تھے ، اومان کی ہاکی ٹیم 18، 20 اور 22 جنوری کو پاکستان ماسٹرز ہاکی ٹیم کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کراچی آئی ہے تینوں میچز اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں برقی قمقموں کی روشنی میں منعقد ہونگے۔ سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان ماسٹر ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ، 1984 لاس اینجلس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ اولمپئین ایاز محمود پاکستان ماسٹرز ہاکی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں راشد یعقوب ، معصوم علی (گول کیپرز) اشعر قدوائی ، اسد قریشی ، جاوید مظہر ، عارف صدیقی (فل بیکس) سمیر سلیم ، افتخار احمد ، آصف احمد خان ، زاہد غفار (ہاف بیکس) اولمپئین قمر ابراھیم ، اولمپئین سمیر حسین ، اولمپئین کامران اشرف ، اولمپئین کاشف جواد، جان محمد ، محمد علی ، تسنیم عثمانی ، واصف رضا ، امتیاز علی (فارورڈز) شامل ہیں۔ ہنڈا اٹلس کے مارکیٹنگ منیجر امتیاز شیخ کو ٹیم کا منیجر اور اولمپئین افتخار سید کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اومان کی ماسٹر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ، عاصم دائود صدیق ، محمود جمعہ سنگور ، یوسف درویش نصیر ، علی حسن یعقوب ، محمد رداہ فدا حسین ، طاہر احمد خلفان ، خالد خلفان خامس ، خالد عبدالرحمن یحیحی ، حیدر فدا حسین عبداللہ ، محمد علی مبارک ، سورور مبارک سورور ، احمد عبدالرحیم عبداللہ ، شامیر ہلیاس جمن ، عباس عبداللہ خادوم ، احمد طالب سوید ، اور حسین عبداللہ غاشم شامل ہیں جبکہ منیجمنٹ میں ہیڈ کوچ ، مصطفی غلام علی، کوچ، عبدالرحمن یحیحی عیسی، منیجر، عبداللہ سلیمان نصیر، اسسٹنٹ کوچ، حامود عبداللہ ہدیب ، ڈاکٹر ہطام حمین اور فزیو حسین سید عبد الحسین شامل ہیں۔پہلا میچ ہفتہ کوبوقت شام ساڑھے چھے بجے،دوسرا میچ پیر 20 جنوری اور تیسرا میچ : بروز بدھ 22 جنوری ساڑھے چھے بجے کھیلا جائے گا۔