وزیر اعظم 21 جنوری کو عالمی اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ جائیں گے
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی )وزیر اعظم عمران خان21 جنوری کو عالمی اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ جائیں گے ۔وزیر اعظم فورم کی سائیڈ لائنز میں عالمی سربراہوں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ایران، امریکی اور سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی۔ وزیر اعظم عمران خان21 جنوری کو سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیوؤس میں ہونیوالی عالمی اکنامک فورم میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سوئٹزرلینڈ دو روزہ ہو گا جہاں پر وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور ڈیبیٹ بھی طے کی جا رہی ہیں ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان فورم میں شریک عالمی سرمایہ کاروں کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے روز گار ماحول پر اعتماد میں بھی لیں گے جبکہ 23 جنوری کو وزیر اعظم وطن واپس آئیں گے اور ہفتہ وار کابینہ اجلاس ان کی وطن واپسی کے بعد ہوگا