کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز آغاز میں بہت اچھا رحجان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس میں 31 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
جمعہ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں 39 ہزار 243 پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز ہوا اور تاجر کافی متحرک دکھائی دیے۔ ہنڈرڈ انڈیکس 31 پوائنٹس کے اضافے 39 ہزار 275 پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی تاہم کچھ دیر بعد ہی مارکیٹ انحطاط کا شکار ہوگئی۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 147 پوائنٹس کی کمی آئی تھی اور انڈیکس 39 ہزار 96 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 7,685,240 شیرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 356,766,912 پاکستانی روپے رہے۔
قبل ازیں کینیڈین ہائی کمشنر نے وینڈی گلمور نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور سٹاک مارکیٹ میں بیل بجاکر کروبار کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کیلئے بہترین مارکیٹ ہے اور ہمارا ملک پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔
وینڈی گلمور کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ ہمارے روایتی تعلقات ہیں اور ہم انہیں مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔