وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ موجودہ حکومت حسابات جاریہ کاخسارہ کم کرنے ،برآمدات کے فروغ ،نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے سہولتیں پیدا کرنے اور عوام کے لئے روزگار کے مواقع میں ا ضافے پر پوری توجہ دے رہی ہے۔
وہ جرمنی کے سفیرمارٹن کوبلر سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان جرمنی کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کے مزیداستحکام کاخواہاں ہے۔
وزیرخزانہ نے پاکستان اورجرمنی کے درمیان متعددشعبوں میں تعاون پرمبنی شراکت داری کے فروغ کے لئے جرمنی کے سفیر کی خدمات کوسراہا۔
مارٹن کوبلر نے وزیرخزانہ کو پاک جرمنی دوطرفہ تعاون میں اضافے کے لئے کی جانے والی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا۔