سپریم کورٹ کے جج جناب جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ آج ایوان صدرمیں ایک تقریب میں ملک کے 26ویں چیف جسٹس کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔
جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائر منٹ کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ کو سینئر ترین جج ہونے کی حیثیت سے پاکستان کے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز کیا گیاہے۔
جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے 1978میں برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے کوئنز کالج سے قانون میں ماسٹر ڈگری حاصل کی اور 1998میں ہائی کورٹ کا جج نامزد ہونے سے پہلے بطور وکیل خدمات سرانجام دیں۔
وہ تقریبا گیارہ ماہ پاکستان کے چیف جسٹس رہیں گے اور رواں سال بیس دسمبر کو ریٹائرڈ ہونگے۔