کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کا اجلاس ،چوہڑ اور سہام سکول کی پرانی حیثیت پر بحال
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کا ماہانہ اجلاس جمعرات کوبریگیڈیئر شہزا د تنو یر پریزیڈنٹ کنٹو نمنٹ بورڈ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میںکنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسرسبطین رضا اور ایڈیشنل کنٹو نمنٹ ایگزیکٹو آفیسر فیصل منیر وٹو، وا ئس پریذ یڈنٹ کنٹو نمنٹ بو رڈ ملک منیر احمد اور نا مز د /منتخب ممبران ملک سا جد محمو د ، ملک محمد عثما ن ،راجہ جہا نداد خا ن ، حا جی ظفر اقبا ل، ملک منصو ر ،شا ہد مغل اور اقلیتی ممبر یو سف گِل بھی شر یک تھے اجلا س کا آغا ز تلا وت کلا م پا ک سے ہواتر جمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطا بق اجلاس نے لائسنس شدہ ریڑھی بانوں کو آئی جے پی روڈ پرمنتقل کر نے اور ایسا نہ کر نے والوں کی فیس واپسی کرنے کی منظوری دے دی چوہڑ سکول اور سہام سکول کی پرانی حیثیت پر بحال کر نے کی بھی اجلاس نے منظوری دے دی سابق ریکس سینماء اور موجودہ ویسٹریج پلازہ کی دکانوںکی نیلامی کیلئے شرائط وضوابط کی منظوری دے دی گئی بورڈ اجلاس نے ہورڈنگز بالائی لاز کی منظوری دے دی اجلاس نے کینٹ میں مختلف رہائشی لیزز کو تجارتی مقاصد کے استعمال کر نے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے 30 یوم کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا عا رضی ملا زمین ڈاکٹر ز /ٹیچر ز کی جا ری مد ت ملازمت میں تو سیع کردی گئی 113رہا ئشی اور 12 کمر شل نقشوں کی بھی اجلاس نے منظوری دے دی اجلاس میںپاکستان کنٹونمنٹس اکائونٹس کوڈ 1955ء کے رول 90کے تحت راولپنڈی کینٹ بورڈ کے حسابات کے ساتھآمدن /اخراجات نوٹ کیا گیاکینٹ بورڈ کے واجبات ہا ئو س ٹیکس/واٹر چارجز کی وصولی و بقایاجات کی تفصیل بھی نوٹ کی گئی کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات کی منظوری دی گئی کینٹ کے علاقوں کی صفائی کیلئے Compactors اور ٹریکٹر ٹرالی کے ٹھیکہ کی منظوری بھی دے دی گئی اولڈ گرانٹ اور لیز کے کیسسز کی منظوری بھی دی گئی کنٹونمنٹ بورڈ کے اجلاس نے عدالت کے احکامات کی روشنی میں کنٹو نمنٹ بورڈ کی زمین پر آویزاں کیے گئے ہورڈنگز کو ہٹا نے کی منظوری دے دی اورکمرشلائزیشن فیس کے خاتمے کی منظوری بھی دی گئی اجلاس نے ریلوے روڈ پرمنہد م شد ہ بار بر شاپ کی جگہ دکانیں بنانے کی منظوری دے دی مز ید برآں اجلا س انتہا ئی خو شگوا ر ما حو ل میں منعقد ہوا اور تما م معا ملات خوش اسلو بی اوراحسن طر یقہ سے انجا م پا ئے اور آخر میںپریزیڈنٹ کنٹو نمنٹ بورڈ بریگیڈیئر شہزا د تنو یرنے تما م ممبرا ن کا شکر یہ ادا کیا۔