تین مسلح ڈاکو گھرسے 20 ہزار روپے،دو طلائی زیورات لوٹ کر فرار
راولپنڈی ۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ صادق آباد کو قیصر حسین نے بتایا کہ میرے گھر سے 43 ہزار روپے کی نقدی ، قیمتی پارچات ، ایل سی ڈی ، کیمرہ چوری ہوگئے تھانہ روات کو محمد تیمور عنصر نے بتایا کہ مدعی موٹر سائیکل پر اپنے گائوں سود گنگال جا رہ تھا کلر روڈ صدیق شہید چوک سے لنک روڈپرتین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے مجھ سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کو وقاص نے بتایا کہ میری کار چوری ہوگئی تھانہ صادق آ باد کوندیم ملک نے بتایا کہ میری کیری وین چوری ہوگئی تھانہ ویسٹریج کوقیصر نوازنے بتایا کہ مدعی کی کارچوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو ظفر حیات نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ لوہی بھیر کو نوید حبیب اللہ نے بتایا کہ پاکستان ٹائون1 میں میری دکان میں چور داخل ہوئے اور50 ہزار روپے کی نقدی اور سامان چوری کرکے لے گئے تھانہ گولڑہ کو زاہد حمید نے بتایا کہ سیکٹرG 13 / 2 میں تین مسلح ڈاکو میرے گھر داخل ہوئے اور 20 ہزار روپے کی نقدی ، دو طلائی کڑے ، ایک لاکٹ ، چار پانچ انگوٹھیاں چھین کر فرار ہوگئے ۔