ننگرہار میں آپریشن، جھڑپ، 10 طالبان، ضلعی پولیس سربراہ ہلاک
کابل (آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں دس طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ننگرہار کے ضلع حیساریک میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دس طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ حملے میں کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔ گورنر کے ترجمان نے طالبان کے ساتھ ہلاک ہونے والوں میں 3 کمانڈر بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں شنواری ضلع کا پولیس چیف ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔