نامکمل کورم کے باوجود قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس ، اہم معاملات کی منظوری
اسلام آباد(نا مہ نگار)قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سنڈیکیٹ کا 173واں اجلاس نامکمل کورم کے باوجود منعقد کر لیا گیا،اجلاس نے 172ویں اجلاس کی کارروائی،سلیکشن بورڈ کے135ویں اجلاس کے فیصلوں سمیت کئی اہم معاملات کی بھی منظوری دے ڈالی،آئینی طور پر سینڈیکیٹ کے اجلاس میں 14میں سے سات ارکان موجود ہوں تو کورم مکمل ہوتا ہے۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سنڈیکیٹ کا 173واں اجلاس جمعرات کو وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی صدار ت میں ہوا۔اجلاس میں 100نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متعدد انتظامہ معاملات بھی زیر غور آئے،اجلاس میں سنڈیکیٹ کے172ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی جبکہ فنانس اینڈ پلاننگ اور اکیڈمک کونس کے اجلاسوں کی کارروائیوں کی بھی منظوری دی گئی۔اسی طرح سے اجلاس نے سلیکشن بورڈ کے135ویں اجلاس کے فیصلوں کی بھی منظوری دی،سنڈیکیٹ کے اجلاس میں قائداعظم یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرزقائم کرنے بھی منظوری دے دی۔اجلاس میں جن لوگوں نے شرکت کی ان میں یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر شفیق الرحمان،ایچ ای سی کے ممبرڈاکٹر غلام رضا بھٹی اور وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ایڈیشنل سیکریٹری سینڈیکیٹ کے رکن ہی نہیں ہیں وہ اجلاس میں تو بیٹھ سکتے ہیں لیکن کورم مکمل ہونے کے سنڈیکیٹ کے سات ارکان کا ہو نا ضروری ہے۔