کیپٹل یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام مار کیٹنگ گالا
اسلا م آ با د ( نامہ نگار )کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے شعبہ مینجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام مارکیٹنگ گالا کا انعقاد کیا گیا ،افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر منصو ر احمد نے کیاجس میں طالب علموں نے مختلف سٹال سجائے یہ گالا ایسے طالب علموں کے لیے منعقد کیا گیاجو اپنا کاروبار شروع کرنے چاہتے ہیں، طالب علموں نے خرید و فروخت اور خدمات فراہم کرنے کے نظریہ سے مصنوعات کے سٹال لگائے تھے۔ مارکیٹنگ گالا میں سوسے زائد سٹال لگائے گئے تھے جن میں سے چوالیس آغازِکاروباراور اکسٹھ خریدوفروخت، کھیل اور کھانوں سے متعلق تھے اس موقع پر آٹو شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا طالب علموں نے مختلف النوع گاڑیوں میں گہری دلچسپی دکھائی ، اختتام پر وائس چانسلرڈاکٹر محمد منصور احمد نے اس میلے میں جیتنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں۔