سٹاک مارکیٹ: مندے کے باوجود سرمایہ کاری میں 12 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 28.05 پوائنٹس کی کمی سے 39243.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 12 ارب 9 کروڑ 19 لاکھ 76 ہزار 613 روپے کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 79 کروڑ 48 لاکھ 19 ہزار 206 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 1 کروڑ 17 لاکھ 10 ہزار 710 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 28.05 پوائنٹس کی کمی سے 39243.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ممبران اور بروکرز کے مطابق سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کو ترجیح دی جس کی وجہ سے حصص کی فروخت پر دبائو پڑا اور مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی۔ جمعرات کو کے ایس ای 30 انڈیکس 17.78 پوائنٹس کی مندی سے 18746.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 46.65 پوائنٹس کے اضافے سے 28865.82 پوائنٹس رہا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس 114.34 پوائنٹس کی کمی سے 66138.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 15.50 پوائنٹس کی مندی سے 13931.16 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 112.16 پوائنٹس کی کمی سے 18779.40 پوائنٹس پر بند ہوا اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 30.24 پوائنٹس کی مندی سے 19125.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 332 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 144 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 176 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 10 کروڑ 44 لاکھ 83 ہزار 730 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 37 کروڑ 68 لاکھ 30 ہزار 280 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 78 کھرب 99 ارب 21 کروڑ 7 لاکھ 13 ہزار 313 روپے سے بڑھ کر 79 کھرب 11 ارب 30 کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار 926 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 139 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 4 کروڑ 46 لاکھ 21 ہزار 844 حصص کا کاروبار ہوا۔