ملک کو کھوکھلاکرنے والے کرپشن چھپانے کیلئے دوست بن گئے:حاجی مہتاب حسین
کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی مہتاب حسین نے کہا ہے کہ ملک کو کھوکھلاکرنے والے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے کل کے دشمن آج دوست بن گئے ،کرپشن کے خلاف اتحاد نواز زرداری کو مبارک ہو بلاول اپنے باپ اور چچا نواز کے ساتھ مل کر اپنی سیاست دائو پر نہ لگائیں حکومت نے تو ٹھان لی ہے کہ کرپشن مکائو مہم کو مزید تیز کیا جائے گا کرپشن و منی لانڈرنگ میں ملوث بڑے بڑے مگر مچھ گرفتار ہو چکے ہیں اور مزید ہونے والے ہیں وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن کے خاتمے اور بدعنوانوں کے بلا تفریق احتساب بارے عزم قبل تعریف ہی نہیں بلکہ قابل تقلید بھی ہے موجودہ ملکی سیاسی قیادت محب وطن اور عوام دوست ہے جس کی مثال آج تک نہیں ملی جو بھی پارٹی اقتدار میں آئی اس نے ملک کو بے دردی سے لوٹا اور اداروں کو تباہ کیا تاکہ کوئی بھی ادارہ کرپشن ذدہ سیاست دانوں کے خلاف آواز نہ اٹھائے بلکہ نام نہاد لیڈروں نے اداروں کو بھی کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا ۔