سالانہ داعی اتحاد امت کانفرنس آج بادشاہی مسجد میں ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ سالانہ داعی اِتحاد اُمت کانفرنس آج باد شاہی مسجد لاہو رمیں منعقد ہوگی ‘جس میں مولانا ڈاکٹرسید عبد القادر آزادؒ کی ملکی ملی دینی اور بین الاقوامی اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ان کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا‘ کانفرنس کا آغاز12بجے دن کو ہوگا ، مہمانان خصوصی صوبائی وزیر مذہبی امورو اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ ‘سیکرٹری وچیف ایڈ منسٹریٹرمذہبی امور و اوقاف ذو الفقاراحمد گھمن ،اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور واوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری ہوں گے، کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام مشائخ عظام ‘مذہبی سکالرز ‘سینئر اینکر پرسن ڈاکٹراجمل نیازی ‘اوریا مقبول جان سمیت زعماء ووراہنما شرکت وخطاب کریں گے۔