پابندی ختم‘ بلند عمارتوں کی درخواستوں کا فیصلہ جلدہوگا
کراچی (وقائع نگار) کراچی میں ایک ہزار بلند عمارتوں کی درخواستوں کا فیصلہ جلدہوگا۔ حکومت سندھ نے این او سی جاری کرنے کے حوالے سے گرین سگنل دیدیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کیلئے بلڈرز نے ایک ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرارکھی ہیں جن پر ماصی میں مختلف پابندیوں کی وجہ سے منظوری نہیں مل رہی تھی اب ایس بی سی اے ان درخواستوں کا قانون کے مطابق جلدفیصلہ کرے گا صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔