جمعیت علماء اسلام کاحج مہنگا کرنے اورقادیانیوں کوسبسڈی دینے پرشدیداحتجاج ، سینیٹ میں توجہ دلائونوٹس جمع کرادیا
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)جمعیت علماء اسلام (ف)نے حج مہنگاکرنے اورقادیانیوںکوسبسڈی دینے پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے سینیٹ میں توجہ دلاونوٹس جمع کرادیا ہے ،جمعیت کے صوبائی امیرمولانافیض محمداورسینیٹرمولاناعطاء الرحمن نے کہاکہ حج مہنگاکرکے سالانہ اجتماع پربھارت جانے والے قادیانیوں سے فی کس صرف چھ ہزارلیکرباقی سبسڈی حکومت کیوں دے گی،حج مہنگاکیوںکردیا،مولانافیض محمداورمولاناعطاء الرحمن کاسینیٹ میں حج اخراجات 2لاکھ 85ہزارسے بڑھاکرسوا4لاکھ روپے کے غیرمنصفانہ اضافہ پرشدیداحتجاج کیاانہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے حج کے اخراجات دگناکرکے مدینہ جاناہی مشکل بنادیا۔