جنرل زبیر محمود کی برسلز میں نیٹو ملٹری کمیٹی اجلاس میں شرکت
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے بیلجیئم کے شہر برسلزمیں نیٹوملٹری کمیٹی کے 180ویں اجلاس میں شرکت کی۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں مشرق وسطیٰ اورافغانستان میں امن وسلامتی کے امورپر غور کیا گیا۔ جنرل زبیرمحمودحیات نے علاقائی امن خصوصاً افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کے کردار اورکوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ جنرل زبیر نے اپنے امریکی ہم منصب، یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین اور ترکی کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے بھی ملاقاتیں کیں۔