باطل قوتیں ایم کیو ایم کی جدوجہد سے خائف ہیں‘ فیصل سبزواری
حیدر آباد(نامہ نگار)ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ باطل قوتیں ہماری جدوجہد سے خائف ہیں۔ان خیالات کا اظہار فیصل سبزواری نے پھلیلی پریٹ آباد ٹائون میں ایم کیوایم کے جلسہ عوام کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم اور پرچم کشائی کی تقریبات کے دوران معززین اور شہریوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارج افتخار قائم خانی ،رکن صوبائی اسمبلی ناصر حسین قریشی بھی انکے ہمراہ تھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ حیدر آباد کی حق پرست عوام نے ہمیشہ ایم کیوایم کو توانائی بخشی ہے اورموجودہ صورتحال میں حیدر آباد میں جلسہ کا انعقاد ایم کیوایم اور حق پرست عوام کے اتحاد کامظاہرہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ باطل قوتیں ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد سے خائف ہیں اسلئے وہ حق پرست عوام کے اتحاد کو منتشر کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جلسہ عام حق پرست عوام کے اتحاد کا عملی مظاہرہ ہوگاجو باطل قوتوں تمام ناپاک عزائم خاک میں ملادے گا۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی مسعود محمودنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضمیر فروش اور انکے آقاجو ایم کیوایم اور حق پرستانہ جدوجہدکے خاتمے کا خواب دیکھ رہے تھے وہ 18جنوری کے جلسہ کی تیاریاں دیکھ کرپریشان ہیں۔ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ آرگنائزرظفر احمد صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا جو ایم کیوایم دشمنوں کو یہ پیغام دیگاکہ مظلوم قوم منتشر نہیں ہے بلکہ وہ ایم کیوایم کے پرچم تلے پہلے سے زیادہ متحد ہ و منظم ہیں۔