بلاول بھٹو سے جرمن سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جرمنی کے سفیر کوبلر مارٹن نے زرداری ہاوس اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ملاقات کے دوران سینیٹر فرحت بابر، سینیٹر شیری رحمٰن،سینیٹر عینی مری اور جمیل سومرو بھی موجود تھے۔ملاقات میں عالمی اور خطہ کی صورتحال اور دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔