غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل کھیلنے پاکستان آئیں گے: احسان مانی
لاہور (سپورٹس رپورٹرنمائندہ سپورٹس )پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے پاکستان سپر لیگ میں تمام معروف غیرْملکی کرکٹرز کے پاکستان آکر کھیلنے کی نوید سنادی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا اور پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے شیڈول کو حتمی شکل دے دیں گے۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ بورڈز کے ساتھ مختلف ٹیموں کی سیریز پر بات چیت جاری ہے، تمام فیڈریشنز میں پروفیشنلز لانے کی سفارش کر رہے ہیں، صرف ان فیڈریشنز کو گرانٹ دینے کی سفارش کر رہے ہیں جن کے پاس انفراسٹرکچر کا پلان ہو گا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا حکومت سے تعلق نہیں، پی او اے آئی او سی کے ماتحت ہے اس کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتے، ہاکی والے گرانٹ مانگتے ہیں لیکن پلان نہیں بتاتے کہ کرنا کیا ہے، گرانٹ دینا حکومت کا کام ہے تاہم ٹاسک فورس صرف تجاویز دے سکتی ہے۔