اداکارہ حریم فاروق اور علی عمران کاظمی اردو فلم کی تیاریوں میں مصروف
لاہور (کلچرل رپورٹر)اداکارہ حریم فاروق اور علی عمران کاظمی مل کر ایک اردو فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا البتہ اس کا پوسٹر شوٹ کرلیا گیا ہے۔فلم میں حریم فاروق اداکار علی رحمنٰ خان کے ساتھ ہیروئن کا کردار نبھائیں گی۔