سٹیج ڈرامہ منڈے گلی دے غنڈے آج سے شروع ہو گا
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ آفر ین پری کا نیا سٹیج ڈرامہ منڈے گلی دے غنڈے آج 18 جنوری سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہوگا دیگر کاسٹ میں سنہری خان، نگار چودھری، پرنکی پری، سونو بٹ، آشا خان، سخاوت ناصر، قیصر ضیا، طاہر نوشاد، طاہر انجم، مختار چن اور اسد مکھڑا شامل ہیں ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔