چشتیاں: زمین کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے کو قتل کردیا
چشتیاں (نامہ نگار) چشتیاںکے نواحی گائوں 7گجیانی میں زمین کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے اپنے دو حقیقی بھائیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور بھجوا دیا۔ تھانہ صدر کے ایس ایچ او پرویزاختر جتوئی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم محمد صفدر ولد اللہ بخش اعوان نے اپنے دو بڑے بھائیوں محمد اعجاز اور محمد شفیق پر فائرنگ کر دی۔ مقتول محمد اعجاز تین بچوں کا باپ تھا۔